میاں جہانگیر کی بطور پی آئی او تقرری کیلئے سمری وزیراعظم آفس کو ارسال

November 13, 2018

اسلام آباد( طاہر خلیل) وزارت اطلاعات و نشریات نے انفارمیشن گروپ کے سینئر افسر میاں جہانگیر کی پرنسپل انفارمیشن آفیسر( پی آئی او) کے طور پر تقرری کیلئے سمری وزیراعظم آفس کو بھیج دی ہے۔ سمری میں وزارت اطلاعات نے تین افسروں کے نام تجویز کئے ہیں، تاہم وزارت نے میاں جہانگیر کو پی آئی او مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔