سری لنکن سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ معطلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

November 13, 2018

سری لنکا کے معزول وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے

سری لنکا کی سپریم کورٹ نے صدر کے پارلیمنٹ معطل کرنے کے فیصلے کو کالعدم قراردے دیا، قبل ازوقت انتخابات کے فیصلے پر بھی عملدرآمد روک دیا۔

سری لنکن صدرمتھری پالا سری سینا نے26 اکتوبرکو وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کوعہدے سے ہٹاکرپارلیمنٹ معطل کردی تھی۔

سری لنکا کی سپریم کورٹ نے صدر کے پارلیمنٹ معطلی اور قبل از وقت انتخابات کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیاسری لنکن صدر متھری پالا سری سینا کے فیصلے خلاف برطرف وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کی جماعت نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ نے صدر کے پارلیمنٹ معطلی فیصلے کو ختم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو قبل از وقت انتخابات کی تیاریاں روکنے کا حکم بھی دیا ہے۔

سری لنکن صدر متھری پالا سری سینا نے26 اکتوبر کو وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کوعہدے سے ہٹا کر سابق صدر راجا پاکسے کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا تھا، وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کی جانب سے صدر کا حکم تسلیم نہ کرنے پر صدر نے پارلیمنٹ معطل کر کے پانچ جنوری کو قبل از وقت انتخابات کرانے کااعلان کیا تھا۔