بچوں کو پولیو قطرے نہ پلانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

November 15, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی صدارت میں رات گئے پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا،جس میں بچوں کو پولیو قطرے نہ پلانے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ پولیو قطرے نہ پلانے والوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرائے جائیں۔