ڈیموں کے حوالے سے تقریب، کونسلر شوکت علی و دیگر آج پریس کانفرنس کرینگے

November 15, 2018

برمنگھم (ابرار مغل) پاکستان میںڈیموں کی تعمیر کی فنڈنگ کیلئے 24نومبر کو ہونے والے گرینڈ پروگرام کے سلسلے میں سابق کونسلر راجہ شوکت علی خان اور دیگر آج برمنگھم میںپریس کانفرنس کریںگے اور اس تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ منتظمین کے مطابق عامر خان فائونڈیشن کے اشتراک سے ہونے والی اس تقریب کے مہمان خصوصی چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار اور عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان ہوں گے۔ تقریب ہفتہ کے دن 12بجے برمنگھم کے مقامی ہال میںہوگی۔ راجہ شوکت خان اس سلسلے میں آج پریس کانفرنس سے خطاب کے علاوہ ایک انتظامی امور کی کمیٹی کے اجلاس میں اس تقریب کے انتظامات کو عملی جامہ پہنائیںگے۔ راجہ شوکت نے کہا کہ تقریب میں برطانوی ممبران پارلیمنٹ، کونسلر سمیت مختلف جماعتوں سے وابستہ شخصیات شرکت کریںگی۔