ٹریفک حادثہ ، موٹرسائیکل سوار جاں بحق

November 15, 2018

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھانہ مارگلہ کے علاقے ایف ایٹ ون میں کار نمبر سی جے 102 کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوارعمران احمد کی ہلاکت کا باعث بننے والے نا معلوم کار ڈرائیور کے خلاف زیر دفعہ229 ،320 اور 427 مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ یہ مقدمہ متوفی موٹرسائیکل سوار عمران احمد کے بھائی عرفان احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔