’بچوں کی ہلاکت کا معاملہ، سیمپلز میں زہر نہیں پایا گیا ‘

November 16, 2018

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ کراچی میں دو بچوں کی ہلاکت کے معاملےپر حاصل ہونے والے نمونوں کے تجزیے کے دوران کسی بھی سمپل میں زہر نہیں پایا گیا ہے۔

ذرائع پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے مطابق تجزیے کے دوران کسی بھی سیمپل میں سائنائیڈ، کیڑے مار دوا یا کوئی دوسرا کوئی زہر نہیں پایا گیا، جبکہ فرانزک سائنس ایجنسی کو بچوں کے پوسٹ مارٹم سے حاصل ہونے والے نمونے نہیں بھیجے گئے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پرانے کھانے کے بیکٹیریا سے پیدا ہونے والے زہر کا تجزیہ مائیکرو بیالوجی سے پتہ چلے گا، جس کی سہولت پنجاب فرانزک لیبارٹری کے پاس نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں ریسٹورنٹ کا کھانا کھانے سے مبینہ زہر خورانی کے نتیجے میں 2 بچوں کی ہلاکت کے بعد حکام کی جانب سے 30 مختلف نمونے لاہور میں واقع پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو بھیجے گئے تھے۔