ایپکا پرامن جمہوری تنظیم ہے، رحمت اللہ زہری

November 17, 2018

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)آل پاکستا ن کلرکس ایسوسی ایشن ضلع کوئٹہ کے رحمت اللہ زہری کی زیر صدارت محکمہ پی جی ایم آئی یونٹمیںاہم اجلاس ہوا جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری محمد عارف مینگل سینئر نائب صدر غلام محمد بزدار نصیب اللہ کاکڑ ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام نبی محمد حسنی بشیر احمد قریشی ودیگر ضلعی عہدیداران اور محکمہ کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں ملازمین کو درپیش مسائل زیر غور لائے گئے اجلاس میںمحکمہ کے جنرل سیکرٹری محمد یعقوب شاہوانی نے محکمہ کے افسر کے ناروا رویہ کی مذمت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدررحمت اللہ زہری نے کہا کہ ایپکا پرامن اور جمہوری تنظیم ہے ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتی ہے بحالت مجبوری احتجاج کا راستہ اختیار کرنا ہوتا ہے ۔