دعوت اسلامی کے زیراہتمام میلاد النبیﷺ شایان شان طریقے سے منایا جائےگا

November 17, 2018

برمنگھم (نمائندہ جنگ) دعوت اسلامی برمنگھم کے زیراہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی جشن عید میلاد النبیؐ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا، پہلی ربیع الاول سے ہی مساجد، روڈ، گھروں کو جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے اور عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اس گھڑی کا انتظار کررہے جس دن12 ربیع الاول یعنی19نومبر بروز پیر جشن ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے عظیم الشان اجتماع فیضان مدینہ سٹیچ فورڈ برمنگھم میں ہوگا اور یہ اجتماع صبح بہاراں تک جاری رہے گا اور وہ گھڑی جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند اس دل افروز ساعت پہ لاکھوں سلام، وہ منظر بہت سہانا ہوگا، اس منظر کو دیکھنے کے لئے عشاق منتظر ہیں اور25نومبر کو میلاد جلوس فیضان مدینہ بورڈزلے گرین سے شروع ہوکر برمنگھم کی مختلف شاہرائوں سے گزرتا ہوا واپس بوزلے گرین فیضان مدینہ آکر ختم ہوگا، جلوس ظہر12:30کی نماز کے بعد شروع ہوگا۔