منشیات کے دو ملز موں کو قید اور جرمانہ

November 17, 2018

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج سردار محمد اکرم خان نے منشیات کیس کے دو ملزمان کو 9سال قید اور چالیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی. سزا پانے والے ملزمان وشال احمد اور ظہیر شاہ کو اے این ایف دینہ نے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر کے گرفتار کیا تھا۔جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے دونوں کو ساڑھے چار چار سال قید اور بیس بیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا۔