پی آئی اے کا مسقط اور شارجہ کے لئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

November 17, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے نے اپنی پروازوں کے دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے مسقط اور شارجہ کے لئے ایک برس سے زائد عرصہ سے معطل پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی آئی اے کے شعبہ کمرشل نے کاروبار کو وسعت دینے حکمت عملی طے کی ہے تا کہ مارکیٹ میں پی آئی اے کا حصہ اور ریونیو میں اضافہ کیا جا سکے۔