آن لائن بینک فراڈ کرنے والا ملزم جھنگ سے گرفتار

November 17, 2018

ایف آئی اے سائبر کرائم فیصل آباد نے آن لائن بینک فراڈ کرنے والے ملزم کو جھنگ سے گرفتار کر لیا ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم شعیب ہارون نے بتایا کہ آن لائن بینک فراڈ کے ذریعے ایبٹ آباد کے رہائشی محمد صدیق کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 5 ہزار روپے منتقل کرنے کی شکایت پر تحقیقات کی گئیں ۔

تحقیقات کے دوران بینک فراڈ میں ملوث ملزم آصف کی نشاندہی ہو گئی جو بینک افسر بن کر فون پر صارفین کی معلومات حاصل کرتا تھا ۔

ملزم کو ایبٹ آباد کے ریٹائرڈ سرکاری ملازم کے اکاؤنٹ سے رقم منتقلی کے الزام میںجھنگ سے گرفتار کیا گیا ۔