وزیراعلیٰ کے پی نے احتساب کمیشن کے خاتمے کی سمری منظور کرلی

November 20, 2018

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے احتساب کمیشن کے خاتمے کی سمری منظور کرلی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے احتساب کمیشن کے خاتمے کی دستاویز پر دستخط کر دیے۔

صوبائی کابینہ اور اسمبلی سے منظوری کے بعد احتساب کمیشن ختم ہوجائے گا۔

احتساب کمیشن کے اثاثے اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کے حوالے کئے جائیں گے۔

احتساب کمیشن ریپیل ایکٹ صوبائی کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔