’گیتا کو واپس پاکستان نہیں بھیجیں گے‘

November 22, 2018

تین سال پہلے پاکستان سے بھارت جانے والی سماعت اور گویائی سے محروم لڑکی گیتا کے والدین اب تک نہیں مل سکے ، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ گیتا کو واپس پاکستان نہیں بھیجا جائے گا۔

سشما سوراج کا کہنا ہے کہ گیتا بھارت کی بیٹی ہے، اگر اس کے ماں باپ نہیں ملے تب بھی اسے واپس پاکستان نہیں بھیجا جائے گا ، بھارتی حکومت اس کی دیکھ بھال کرے گی۔

سشما سوراج نے کہا کہ وہ گیتا کے والدین کی تلاش کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہیں ، اب تک 8 جوڑوں نے گیتا کے والدین ہونے کا دعویٰ کیا لیکن ڈی این اے ٹیسٹ سے ان کا دعویٰ غلط ثابت ہوا۔

بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ گیتا شادی کی عمر کو پہنچ چکی ہے اور اس کی شادی کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔