دیواروں کو سجانے کے تخلیقی انداز

December 02, 2018

گھر کی دیواریں تخلیقی انداز سے سجی ہوں تو ان سے باتیںکرنا آپ کو اچھا لگے یا نہ لگے ، مگر انہیںدیکھنا بہت اچھا لگے گا۔دیواروںکو سجانے کیلئے سادہ وال پیپرز ، تھری ڈی وال پیپرز اور وال میورلز تو اب عام ہوتے جارہے ہیں ، لیکن گھر کی دیوار کو سجانے کے اس کے علاوہ بھی بہت سارے طریقے ہوتے ہیں۔ تاہم، ان طریقوںکو تلاش کرنا جو کہ آپ کے بجٹ کے مطابق بھی ہوں، تھوڑا مشکل کام ہے۔ آج کے مضمون میںہم ایسے انداز اپنانے میں آپ کی مدد کریں گے، جو آپ کی جیب پر بھاری نہیں ہوں گے اور گھر کی دیواروں کو نئی رعنائی عطا کریں گے۔

ورٹیکل گملے

جن لوگوں کو قدرت سے لگائو ہے تو ان کے لیے یہ انداز بہت بہترین ہے۔ دیوار پر لگے چھوٹے گملے آپ کے پورے کمرے کو تازگی بھرا انداز دیں گے اور آپ خود کو فطرت سے قریب محسوس کریں گے۔

وال آرٹ

دیوار پر صرف رنگ کرنا ہی کافی نہیں ہوتا بلکہ آپ اسے مزید خوبصورت بنانے کے لیے اس پر نقش ونگار بھی بنا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میںآپ انٹرنیٹ، اخبارات اور میگزینز سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

شوخ رنگوںکا امتزاج

اپنے کمرے کی دیوار پر شوخ رنگ کرنے سے بھی آپ اپنے کمرے کو بہت زیادہ پیسے خرچ کیے بغیر خوبصورت اور منفرد بناسکتے ہیں۔ اگر آپ پورے کمرے میںرنگ نہیںکرواسکتے تو کمرے کی کسی ایک دیوار پر شوخ رنگ کروانے سے بھی یہ دلکش لگے گا۔ لیکن اگر کمرہ چھوٹا ہے تو اس کی دیواروں پر ہلکا رنگ کرنے سے نہ صرف جدید انداز ملے گا بلکہ اس سے کمرہ روشن اور کشادہ بھی لگنے لگے گا۔

آئینہ

دیوار پر ایک بڑاآئینہ لگانے سے آپ کا پورا کمرہ کشادہ، روشن اور خوبصورت لگنے لگتا ہے۔ کمرے میں دلکش ماحول کے لیے آپ اینٹیک فریم والے ڈیزائنر آئینے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ کمرے کی مناسبت سے دیواروں میں ایک سے زائد آئینے بھی لگائے جاسکتے ہیں۔

لائٹ آرٹ

آرٹسٹک اندازمیں روشنیوں کے آلات لگانے سے آپ کی دیوار بہت نمایاں ہو جائے گی اور آپ کو یہاںوقت گزارنا اچھا لگے گا۔ کوشش کریں کے LED لائٹس لگائیں، جو نہ صرف کمرے کو روشن رکھتی ہیںبلکہ بجلی کی بچت بھی کرتی ہیں۔

پتھر کی دیوار

اگر آپ اپنے کمرے میں تھوڑا دیہی انداز لانا چاہتے ہیں توکسی ایک دیوار میں پتھروں کی تہہ کا اضافہ کرنے سے آپ کو مطلوبہ نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ پتھروں سے بنی دیوار سے کمرے میں قدرتی تاثر اُبھرے گا۔

آرٹ ورک اور تصاویر

اپنے مہمانوں کو اپنے اعلیٰ ذوق سے متاثر کرنے کے لیے آپ اپنے پسندیدہ آرٹ کو دیوار پر لٹکا کر سب کی داد وصول کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مشہور اور خوبصورت مقامت کی تصاویر بھی دیوار پر لگائی جاسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے گھر میں بہت ساری تصاویر موجود ہیں تو آپ کسی ایک دیوار (جس پر پہلی نگاہ پڑتی ہو) کو تصویری گیلری بنا کر وہاں فیملی پکچر گیلری بنا سکتے ہیں۔

ٹیکسچر والی دیوار

آپ اپنے گھر کی دیواروں کو سجانے کے لیے ان پر شوخ رنگ کرنے کے علاوہ مختلف ٹیکسچرز بھی استعمال کر سکتے ہیں۔اس کے لیے آپ کو انٹرنیٹ پر بہت سے اسٹائل مل جائیں گے۔

رنگ برنگی ٹائلز

دیوار پر لگے ٹائلز کمرے کی سجاوٹ کا ایک اور سستا حل ہیں۔ آج کل تو مارکیٹ میں یہ بہت زیادہ رنگوں اور انداز میں بآسانی مل بھی جاتے ہیں، تو آپ آرام سے اپنے ذوق کے مطابق ان میں سے چناؤ کرسکتے ہیں۔

وال ہینگنگ

اگر آپ کو بھی فن و فنکاری سے دلچسپی ہے تو آپ اپنے کمرے کے لیے کچھ تخلیقی انداز کی وال ہینگنگ کرسکتے ہیں۔ منتخب کردہ دیوار پر آپ اپنی کوئی پینٹنگ یا آرائش کا کوئی سامان لٹکا سکتے ہیں۔

وال اسٹیکر

ایک اور سستا طریقہ یہ ہے کہ آپ بڑے سائز کےوال اسٹیکر استعمال کر لیں۔ یہ اسٹیکر پھولوں پودوں کے بھی ہو سکتے ہیں اور پرندوں وغیرہ کے بھی۔ بازار میں اس طرحکے اسٹیکر آسانی سے مل جاتے ہیںجو دیوار کو منفرد بنادیتے ہیں۔

وال پیپرز

اگر آپ کمرے میں رنگ نہیں کروانا چاہتے تو اس کی جگہ وال پیپر استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سے ایک غیر متاثر کن کمرہ بھی خوبصورت لگنے لگے گا۔ بازار میںوال پیپرزکے مختلف ڈیزائن دستیاب ہیں اور آپ چاہیں تو تھری ڈی وال پیپر کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں کیونکہ یہ ایک نیا ٹرینڈ ہے۔