12 سالہ لڑکا بازیاب،اغواکار گرفتار

December 07, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میٹھادر پولیس نے اغوا کار ناصر کو گرفتار کرکے مغوی بچے کو بازیاب کرالیا، پولیس کا کہنا ہے کہ 12 سالہ سلمان ولد خائشتہ رحمان گزشتہ روز لاپتا ہوگیا تھا جس کے اہل خانہ کی جانب سے گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی گئی تھی۔