گناہ ٹیکس لفظ کا استعمال تمباکو کاشتکاروں کی توہین ہے، فضل الٰہی

December 07, 2018

پشاور(کامرس رپورٹر)خیبر پختونخوا میں سرحد چیمبر آف ایگریکلچر کے سینئرنائب صدر فضل الہٰی خان نے تمباکو پرگناہ ٹیکس لگانے کے بارے میں وزارت صحت کے اعلان کی سخت مذمت کرتےہوئے کہا ہےکہ جلد ہی پارلیمنٹ میں اس نام کا بل پیش کیا جائے گا ،اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ’’ ٹیکس میں گناہ کے لفظ کا استعمال صوبہ خیبر پختونخوا کے باعزت کاشتکاروں کی توہین ہے جودہائیوں سے تمباکو کاشت کر رہے ہیں اور یہ ان کا اصل روزگار ہے،انہوں نے کہا کہ کیا یہی نیا پاکستان ہے جہا ں دیانتدار کاشتکاروں کو گناہ اور شراب فروشوں کے برابر سمجھا جائے گا انہوں نےکہاہم کبھی بھی حکومت کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمیں روزگار سے محروم کر دے ۔