آئی این ایف معاہدے کا تحفظ کرنے کی ضرورت پر روز

December 08, 2018

برسلز(اے پی پی)یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے آئی این ایف معاہدے کا تحفظ کرنے کی ضرورت پر روزدیا ہے۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ آئی این ایف معاہدے سے یورپ میں تیس سال تک امن و سلامتی کی ضمانت فراہم ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ اس معاہدے پر مکمل طور پر عمل کیا جانا ضروری ہے اور سب کو چاہئے کہ اس معاہدے کا تحفظ کرنے کی کوشش کریں۔ امریکہ نے گزشتہ بدھ کو روس کو اس معاہدے میں اپنی یکطرفہ طور پر رکنیت معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول کے سلسلے میں یہ معاہدہ سرد جنگ کے بعد کا اہم ترین معاہدہ رہا ہے۔