لاہور کے شیخ زید اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج

December 08, 2018

لاہور کے شیخ زید اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز نے کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو ملازمتوں سے نکالنے اور ہاسٹل خالی کرانے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈی بند کر دی ۔

شیخ زید اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز نے صبح ہی احتجاج شروع کر کے او پی ڈی بند کر دی جس سےآنے والے مریضوں کو پریشانی اور اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو نکالنے اور ہاسٹل خالی کرانے کا فیصلہ واپس لیا جائے، جب تک فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا، وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔