نئی ویڈیو گیم مونسٹر ہنٹر ورلڈ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

December 12, 2018

ایکشن کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ نئی ویڈیو گیم "مونسٹر ہنٹر ورلڈ " کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ویڈیوگیم ڈویلپرز Iceborne اورCapcomکے اشتراک سے تیار کرد ہ مار دھاڑ اور سنسنی سے بھرپور اس ویڈیوگیم میں ایک بہادرجنگجو اپنے سپر ہیرو کاسٹیوم کی مدد سے دشمنوں اور خطرناک بلاؤں کا مقابلہ کرتا ہے ۔

اس سنسنی خیز ویڈیو گیم میں کئی مِشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جس میں نہ صرف ایکشن شامل ہے بلکہ نشانے بازی کا ماہر اور بہادر فائٹرز گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔

دیوہیکل مخلوق اور سخت موسمی حالات کا مقابلہ کرتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم آئندہ سال2019میں لانچ کر دی جائیگی جوپی سی، پلے اسٹیشن فور اورایکس باکس وَن پلیئرز کیلئے موزوں ہے۔