فیصل واوڈا کی لندن میں 4ملین پاؤنڈ کی پراپرٹی ہے، عابد شیر کا دعویٰ

December 13, 2018

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) سابق وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی کی جانب سےوفاقی وزیر پانی و قدرتی وسائل فیصل ووڈا کی لندن میں 4؍ ملین پائونڈ کی پراپرٹی کا سراغ لگانے کا دعوی ٰکیا گیا ہے اور انہوں نے کہا کہ ہائیڈ پارک کے سامنے20واٹر روڈ پر واقع فلیٹ بھتے اور منی لانڈرنگ کےذریعے بنایا گیا ۔ اس حوالہ سے عابد شیر علی کی مذکورہ جائیداد کی ویڈیو لندن سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہوں نے فیصل واوڈا کو جائیداد کی ملکیت کے بارے میں چیلنج کیا ہے۔