کراچی: 3 گٹکا فروش اور اسٹریٹ کریمنل گرفتار

December 13, 2018

کراچی میں گزشتہ رات ملیر کینٹ پولیس نے کارروائی کے دوران مختلف علاقوں میں گٹکا فروخت کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ چاکیواڑہ سے اسٹریٹ کریمنل کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گٹکا فروش تینوں ملزمان کی گرفتاری گشت کے دوران عمل میں آئی۔

ملزمان کے قبضے سے اسمگل شدہ چھالیہ اور گٹکے کی بوریاں برآمد کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان اسمگل شدہ چھالیہ اور گٹکا شہرکے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے چاکیواڑہ میں میراں ناکہ کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران بس میں سوار ملزم کامران کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

ملزم اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔