قومی ٹی20،کراچی وائٹس فتحیاب

December 17, 2018

ملتان(نمائندہ جنگ) کراچی وائٹس نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں لاہور وائٹس کو زیرکرلیا۔کراچی نے6وکٹوں پر 145رنز بنائے، خرم منظورنے 53رنز بنائے۔ ناکام ٹیم9 وکٹوں پر 139رنز بنا سکی۔ دوسرے میچ میں میزبان ملتان ریجن کو لاہور بلیوز نے ہرادیا۔