یوکرائن میں روس سے الگ آرتھوڈوکس چرچ قائم کر دیا گیا

December 17, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


کیف(آئی این پی ) یوکرائن میں روس سے الگ آرتھوڈوکس چرچ قائم کر دیا گیا ،یوکرائنی صدر پیٹرو پوروشینکو نے قومی آرتھوڈوکس چرچ کے قیام کو روس سے مکمل آزادی کے مساوی قرار دیدیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرائن میں نیا قومی آرتھوڈوکس چرچ قائم کر دیا گیا ہے۔ یوکرائنی صدر پیٹرو پوروشینکو نے قومی آرتھوڈوکس چرچ کے قیام کو روس سے مکمل آزادی کے مساوی قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو سنگ میل قراردیا۔ روس کے ساتھ کشیدگی کے بعد کیف حکومت روسی آرتھوڈوکس کلیسا سے علیحدگی کے لیے کوشاں تھی۔ یوکرائن میں تین مرکزی کلیساں میں سے دو قومی کلیسا کے حق میں تھے۔ روس نواز سمجھے جانے والے تیسرے کلیسا کے محض دو نمائندے گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں شریک ہوئے۔