نئی پابندیاں عائد: شمالی کوریا پھر امریکا سے ناراض

December 17, 2018

نئی پابندیاں عائدکیےجانےپر شمالی کوریا پھر امریکا سے ناراض ہوگیا ہے، شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اگر امریکا سمجھتا ہے کہ اس طرح خطہ جوہری ہتھیاروں سے پاک ہوجائے گا تو یہ اُس کی بھول ہے۔

شمالی کوریا نےامریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی پابندیوں کی صورت میں ماضی کا تنازعہ دوبارہ سے شروع ہو سکتا ہے۔

شمالی کوریائی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اگر یہ سمجھتا ہے کہ پابندیاں سخت کر کے اور دباؤ بڑھا کر وہ شمالی کوریا کو جوہری ہتھیار ختم کرنے پر مجبور کر سکتا ہے تو یہ اُس کی خام خیالی ہے۔ امریکا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں شمالی کوریا کے تین سینئر حکام پر پابندیاں عائد کی ہیں۔