وائرل ہونے والی ویڈیو پرانی ہے، شہریار آفریدی

December 17, 2018

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں وہ حافظ سعید سے متعلق بات کر رہے ہیں ،پرانی ہے۔ اس وقت وہ اپوزیشن میں تھے۔

وزیر مملکت نے اس سلسلے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب وہ حکومت میں نہیں تھے۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت ایک وزیر ہیں اور ذمہ دار سرکاری اہلکار ہیں، انہیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے، وہ قومی مفاد سمجھتے ہیں اور انہیں اپنے فرائض کا بھی مکمل ادراک ہے۔