گجرات میں دو ہزار کلو گٹکا پکڑا گیا

December 21, 2018

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے کسٹم اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے ایک کارروائی کرکے دو ہزار کلو گٹکے سے بھرا ٹرک قبضے میں لے لیا۔

گوجرانوالہ اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے یہ کارروائی گجرات میں کی ہے جس کے دوران 2ہزار کلو بھارتی گٹکے سے بھرا ٹرک پکڑا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کلکٹر علی محتشم کے مطابق اس بھارتی گٹکے کی مالیت 50لاکھ روپے سے زائد ہے جو بھارت سے اسمگل کر کے لایا گیا تھا۔

اس کارروائی کے دوران ملزمان فرار ہو گئے، کسٹم اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے اسمگل کیا گیا گٹکا تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔