کپل شرما کی شادی کی ویڈیو یوٹیوب پرجاری

December 29, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


بھارت کے مقبول ترین کامیڈین کپل شرما نے اپنی شادی کی ویڈیو یوٹیوب پر جاری کردی ہے۔

رواں ماہ 12 دسمبرکو شادی کے بندھن میں بندھنے والے بھارت کے مقبول ترین کامیڈین کپل شرما نے اپنی شادی کی ویڈیویوٹیوب پرجاری کردی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔


ویڈیو میں کپل اور گینی چھاتراتھ شادی کی مختلف رسوم ادا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

کپل اورگینی کی جوڑی نہایت خوبصورت لگ رہی ہے، دونوں دلہا دلہن کے لباس میں انتہائی خوبصورت لگ رہے اورنئی شادی شدہ جوڑے کے لیےان کے چاہنے والوں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات کے ساتھ دونوں کی آنے والی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں پاکستان کی صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی آواز میں خوبصورت موسیقی نے ویڈیو کو مزید دلکش بنادیا ہے۔