حکومت نے مزید ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کرلی

December 30, 2018

حکومت نے جنوری کے وسط میں 155ارب روپے کے مزید ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کرلی۔

ذرائع ایف بی آرکے مطابق ایف بی آر نے سپلیمنٹری بل کی تیاری کا خاکہ تیار کرلیا، سپلیمنٹری بل میں غیرملکی گاڑیوں پردرآمدی ٹیکس میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت مختلف اشیاء پر سیلز ٹیکس کی شرح یکساں نہیں ہے لہذٰاجنرل سیلزٹیکس کی شرح یکساں کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس وقت سیلز ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے لیکر 22 فیصد تک ہے جبکہ برآمدی صنعتوں میں استعمال خام مال پرکسٹمزڈیوٹی کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔