پینٹا گون کی چیف ترجمان نے استعفیٰ کیوں دیا؟

January 03, 2019

امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کی چیف ترجمان ڈینا وائٹ نے ادارے کے ملازمین کو ذاتی کاموں کے لیے استعمال کرنے کے الزامات کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ڈینا وائٹ پر بے ضابطگیوں کا الزام لگایا گیا تھا اور اطلاعات تھیں کہ انہوں نے پینٹا گون کے ملازمین کو سودا سلف لانے جیسے ذاتی کاموں کے لیے استعمال کیا ہے۔

پینٹا گون کی چیف ترجمان نے اپنے استعفے میں الزامات کے درست یا غلط ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ دکھی دل کے ساتھ استعفیٰ دے رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ میں کام کا موقع دینے پر تشکر کا اظہار بھی کیا۔