برطانیہ: دلدل میں پھنسے گھوڑے کو بچالیا گیا

January 05, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

برطانیہ میں ریسکیو اہلکاروں نے گہرے دلدل میں پھنسے گھوڑے کو بحفاظت نکال لیا۔

یہ مناظر برطانیہ کی کاوٗنٹی کینٹ میں دیکھے گئے جہاں مشکل میں گھرے گھوڑے کو ریسکیو اہلکاروں نے رسیوں کی مدد سے کیچڑ سے لدے گہرےدلدل سے نکال کر مرنے سے بچا لیا۔

رپورٹ کے مطابق گھوڑا دلدل عبور کررہا تھا اور اسی کوشش میں خود کو مشکل میں ڈال بیٹھا تھا جسے ایک خاتون نے دیکھا اور فوری ریسکیو اہلکاروں کو طلب کرلیا۔

گھوڑے کی مدد کو آخر کار یسکیو اہلکار آئے اور کچھ گھنٹوں کی محنت کے بعد اسے بحفاظت بچا لیا۔