قصور : باراتیوں کی کوچ الٹ گئی، خاتون جاں بحق،14 زخمی

January 06, 2019

قصور میں فیروز پورروڈ پر باراتیوں کی تیز رفتار کوچ الٹ گئی، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 14 خواتین زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو کے مطابق حادثہ فیروز پور روڈ پروڈانہ اسٹاپ کےنزدیک ایک موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔

کوسٹر میں خواتین اوربچے سوار تھے۔ بارتیوں سے بھری کوسٹر قصور سے واپس لاہورجارہی تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچوں اور خواتین کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال قصور منتقل کردیا گیا۔