آسٹریلیا میں پاکستانی قونصلیٹ کو مشتبہ پیکٹ موصول

January 09, 2019

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں پاکستانی قونصلیٹ کو مشتبہ پیکٹ موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ذرائع کے مطابق آسٹریلیا میں 14 کے قریب سفارتخانوں کو یہ مشتبہ پیکٹ ملنے کی اطلاعات آئی ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیکج میں کیمیکل ہےجسے اسبیٹوس کہا جاتا ہے ، خاتون سفارتکار نے میلبرن قونصلیٹ میں وہ پیکج وصول کیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق میلبرن میں خاتون سفارتکار کے زہریلے مواد سے متاثر ہونے کا شبہ ہے جس کے باعث خاتون سفارتکار کو قوارنٹائین میں رکھا گیا ہے۔

آسٹریلیا کی کیمکل ہینڈلنگ کی اسپیشل ٹیم اس وقت قونصلیٹ کے راستے میں ہے، آج صبح ملنے والا پیکج تاحال میلبرن قونصلیٹ کے کمپاؤنڈ میں موجود ہے۔

آسٹریلوی دفترخارجہ نے پیکج ملنےپرتمام سفارتی مشنز کو ایڈوائزری جاری کردی ہے۔