فائنل امتحان میں اسٹریس نہ لیں

January 13, 2019

بہت سے طلبا امتحان کی تیاری کرنے کےبجائے سر پر اس کی فکر سوار کرلیتے ہیں، حالانکہ جو وقت وہ فکرمندی میں گزارتے ہیں اگر اپنی تیاری میںگزاریںتو افاقہ ہو سکتاہے۔ تجربہ کار لوگ کہتے ہیںکہ فائنل امتحان کی تیاری کے لیے روزانہ پڑھنے کا معمول بنالیں اور امتحان سے تین ہفتے قبل بھرپور طریقے سے تیاری شرور کردیں۔ وہ دو اصولوںپر عمل کرنے کا مشورہ بھی دیتے ہیں :

1۔ امتحا ن اچھے طریقے سےدینا ہے

2۔ اسٹریس کو کم سے کم رکھنا ہے

امتحا ن کے دنوںمیںطلبا اکثر لائبریری میں دیر تک بیٹھے نظرآتے ہیں یا کینٹین میں بیٹھے کیفین سے بھرے مشروبات پیتے ہیں اور اسنیکس سے دل بہلاتے ہیں یاپھر کتابیں اور نوٹس ازبر کرنے کی سوچ میں غلطاں پڑھائی کیلئے اچھی سی جگہ ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈھنگ سے پورے ہفتے نیند بھی نہیںلے پاتے۔

اسٹریس لیول کو سمجھیں

یہ بات بھی اہم ہے کہ اگر آپ اسٹریس نہیںلیںگے تو پھر اپنی تیاری کیسے کریں گے ، ہاں البتہ اسٹریس کو اپنے اوپر حاوی مت کیجئے۔ ہمارے لئے اسٹریس کا ایک آئیڈیل لیول ہونا چاہئے، جو ہمیں بہتر کام کرنے میںمدد دے۔ اسٹریس کا آئیڈیل لیول اسٹریس بہترین کام کرنے کی طرف راغب کرتاہے لیکن اگر بہت زیادہ اسٹریس لیں گے تو آپ کا ذہن کام کرنا چھوڑ سکتا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم آئیدیل اسٹریس لیول کو تلاش کرنے کی کوشش کریںاور پھر اس کے ساتھ رہنے کی کوشش کریں۔ امتحانات میںاچھے نمبر لانے کے لیے اندرونی اسٹریس کے علاوہ بیرونی اسٹریس بھی ہوتا ہے، جو کہ سماجی زندگی کا ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے طلبا دونوں اسٹریس کو علیحدہ نہیںرکھ پاتے اور پڑھائی کے اسٹریس کے بجائے بیرونی اسٹریس کا شکار ہوتے رہتے ہیں۔

فائنل امتحانات میں بہترین کارکردگی کیلئے آپ کوکچھ بنیادی باتوںپر عمل کرنا ہوگامثلاً مستعد رہیں، اچھی طرح ریسٹ کریں اور بھرپور ناشتہ کریں۔ ان چیزوں میں ایک اور اضافی یا کارآمد نصیحت بھی اپنے پلے باند ھ لیںکہ ہر وقت کتابی کیڑا نہ بنے رہیں بلکہ اپنے لئے بھی کچھ وقت نکالیں۔ اس حوالے سے کامیاب طلبہ کچھ مشورے دیتے ہیں، جس سے اسٹریس کم اور کارکردگی زیادہ ہو سکتی ہے۔

غیر نصابی سرگرمیاں

بہت سے ادارے اپنے طلبا کے اسٹریس کو دور کرنے کیلئے آخری ہفتوںکے دوران کچھ ایونٹس کا انعقاد کرتے ہیں۔ آپ ان میںشریک ہوں اور اگر ادارہ ایسا نہیںکررہاتو طلبا خود بھی اپنے اسٹریس کو دور کرنے کیلئے تفریحی، معلوماتی اور کورس سے متعلق پروگرامز کا انعقاد کر سکتے ہیں۔آپ اپنے ادارے کے طلباکو ساحل سمند رپر یوگا کی سرگرمی کے لیے لے جاسکتے ہیں۔ آرٹ تھراپی، سلائی کڑھائی، کریون آرٹ ، مہندی لگانے کا مقابلہ ، والی بال اور کرکٹ جیسی سرگرمیوں اور پروگراموں کا انعقاد کرکے امتحانات کا اسٹریس دور کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ میوزیکل کنسرٹس کرواسکتے ہیں، اس سلسلے میںاسکول یا یونیورسٹی انتظامیہ کی اجازت لیں اور ان کے ساتھ مل کر انتظامات کریں تو یہ کام اور بھی آسان ہو جائے گا۔

اس حوالے سے آپ موسم کی مناسبت سے بھی اپنے پروگرامز یا سرگرمیوں کا انعقاد کرسکتے ہیں،جیسے اگر آپ کے امتحانات سردیوں میں آرہے ہیںتو سردیوںکی شاموںمیں گرما گرم باربی کیو یا سی فوڈ پارٹی آپ کے اسٹریس کو دور کرنے میںاکسیر کا کام کرےگی ۔ گرمیوں میں طلباساحل سمند ر کا رخ کرکے اپنے اسٹریس کوسمندر برد کرسکتے ہیں۔ اگر تین گھنٹے کا ٹائم فلم دیکھنے کیلئے نکالا جاسکتاہے تو ایک تفریحی فلم دیکھنے سے بھی آپ کا اسٹریس کافی حد تک کم ہو سکتا ہے۔

گروپ اسٹڈیز کی طرح گروپ میںنکل کر سائیکلوںپر چھوٹا سا ٹور کیا جاسکتاہے۔گروپ ایکسرسائز کیلئے جم جوائن کیا جاسکتاہے اور ایک دوسرے کی مدد سے مختصر مدت کیلئے ہلکی پھلکی ایکسرسائز سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔ ایکسرسائز کرنے سے آپ کو اپنے کام پر فوکس کرنے میںمدد ملتی ہے۔ ٹریڈ مل پر واکنگ اور سائیکلنگ کرتے ہوئے آپ کتاب یا نوٹس کا مطالعہ بھی کرسکتے ہیں۔

غذا کا خیال رکھنا

اکثرطلبا فائنل امتحانات کے دنوںمیں اپنے غذائی معمولات کو تہہ وبالا کردیتے ہیں اور بنا سوچے سمجھے غیر صحت بخش غذائوں سے پیٹ بھرتے رہتے ہیں۔ پڑھائی کے دوران جب ان کو بھوک لگتی ہےتو وہ کتابوں پر نظریں جمائے بنا سوچے سمجھے فریج سے چیزیں نکال کر کھالیتے ہیں، جس سے ان کا معدہ متاثر ہونے یا تیزابیت کا خدشہ ہوتاہے۔ اس سے توجہ و ارتکاز متاثر ہوتاہے اور جب آپ فوکس نہیںکرپاتے تو اسٹریس میں اضافہ ہونے لگتاہے۔

صحت بخش غذائوںکو وقت پر کھانے سے آپ کا معدہ بھی سکون میںرہتاہے اور آپ کا ارتکاز بھی متاثر نہیںہوتا ۔ اس سلسلے میں آپ کو صحت بخش اسنیکس کی فہرست بنانی ہوگی اور اس کیلئے ایک وقت مقرر کرکے انہیں استعمال کرنا ہوگا ۔ا گر آپ کو صحت بخش غذائوںکے انتخاب کا مسئلہ ہے تو سب سے بہترین اسنیکس پھل او ر سبزیاں ہیں، جن میں غذائیت بھی ہوتی ہےاور یہ آپ کو بیماریوں سے بچانے کے ساتھ ساتھ توانائی بھی فراہم کرتے ہیں۔