خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن کی عدالت ختم

January 12, 2019

خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن کے ختم کیے جانے کے بعد احتساب کمیشن کی عدالت بھی ختم کردی گئی اور تمام کیسز اینٹی کرپشن کی عدالت میں منتقل کردئیے گئے۔

احتساب کمیشن کی عدالت کے 28 ریفرنسز اینٹی کرپشن کی عدالت کو منتقل کر دئیے گئے جبکہ دوسری جانب احتساب کمیشن نے 1100 کیسز بھی محکمہ اینٹی کرپشن کو ارسال کیے ہیں۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت نے 2013 میں کرپشن کے خاتمہ کے لیے احتساب کمیشن بنایا تھا جسے 2018 میں ختم کر دیا گیا ۔