ڈکیتی وچوری کی 8وارداتیں ، گاڑیاں ،موٹرسائیکل ،زیورات ونقدی غائب

January 13, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں ڈکیتی،چوری کی وارداتوں میں شہری دوگاڑیوں ،دوموٹرسائیکل ،طلائی زیورات اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔تھانہ آراے بازارکو معراج احمد بٹ نے بتایا کہ 3وٹرسائیکل سوار ڈرادھمکاکر مجھ سے ایک لاکھ 90ہزارروپے اور موبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ائرپورٹ کو محمد حماس رحمان عباسی نے بتایا کہ 2 موٹر سا ئیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے35 ہزار روپے ،موبا ئل اور گھڑی چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ نیوٹاؤن کو علی حمزہ نے بتایا کہ نواز شریف پارک میں 2 مسلح لڑکےموبائل اور 13 ہزار روپے چھین کر فرا ر ہو گئے ۔تھانہ کوہسار کو مشتاق احمدنے بتایاکہ بلیوایریامیں ملزم ان کی گاڑی سے لیپ ٹاپ چرا لے گئے۔