امریکی ایئرپورٹ کا نام محمد علی سے منسوب کرنیکا فیصلہ

January 17, 2019

امریکا کے لوئیسویل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر کے لیجنڈری باکسر محمد علی کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


لیجنڈری باکسر محمد علی کی 77ویں سالگرہ کے موقع پر ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے گزشتہ روز امریکی شہر لوئیسویل کے ایئرپورٹ کا نام ’لوئیسویل محمد علی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لوئیسویل کے میئر کا کہنا ہے کہ اس ایئرپورٹ کا نام محمد علی کے نام پر رکھنے سے اس کی شہرت زیادہ بڑھے گی۔ایئرپورٹ کے انتظامی بورڈ کا کہنا تھا کہ اس کا نام تبدیل کرنے کے بارے میں ایک سال سے سوچا جا رہا تھا ۔

واضح رہے محمد علی نے17جنوری1942ء کو امریکا کے شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی اور ان کا نام کلے رکھا گیا جنہوں نے ستر کی دہائی میں اسلام قبول کیا۔ انہوں نے رنگ سے باہر نسل پرستوں کو بھی شکست دی ۔