خوراک کی تلاش میں راستہ بھٹک جانیوالی ڈولفن کو دریائے سندھ کے گہرے پانی میں چھوڑ دیا گیا

January 18, 2019

سکھر (بیورو رپورٹ، چوہدری محمد ارشاد) خوراک کی تلاش میں راستہ بھٹک کر ٹھیری ریگولیٹر خیرپور میں جانیوالی ڈولفن کو ریسکیو کرکے دریائے سندھ کے گہرے پانی میں چھوڑ دیا گیا، ایک ہفتے کے دوران نایاب نسل کی 3ڈولفنز کو ریسکیو کرکے ان کی زندگیاں بچائی گئی ہیں۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق سکھر بیراج سے نکلنے والی کینال میں ٹھیری ریگولیٹر خیرپور کے مقام پر نایاب نسل کی ڈولفن کی موجودگی کی اطلاع پر ریسکیو آپریشن کیا گیا۔