چلڈرن کمپلیکس:اپتھومالوجسٹ اور ناک کان گلا وارڈز فعال کرنے کا فیصلہ

January 18, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)چلڈرن کمپلیکس انتظامیہ کا شعبہ اپتھومالوجسٹ(آئی) اور شعبہ ناک کان گلا(ای این ٹی)کے وارڈز کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،رواں سال ان شعبہ جات کے مریض بچوں کیلئے ان ڈور علاج معالجہ کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی، شعبہ آئی کےسربراہ ڈاکٹرمحمد اجمل اورشعبہ ای این ٹی کےسربراہ کنسلٹنٹ ڈاکٹر توصیف بخاری ہیں،ہسپتال انتظامیہ نے دونوں شعبہ جات کے او پی ڈی میں مریض بچوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر ان ڈور اور وارڈز کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔