رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی اعشاریے بہتر رہے، وزارتِ خزانہ

January 19, 2019

اسلام آباد(خبرایجنسیاں)وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ بیرونی کھاتوں پر دباؤ کم ہورہا ہے اور 6 مہینوں میں جاری خسارہ کم ہو کر 4.4 فیصد رہ گیا ہے۔ترجمان وزارتِ خزانہ ڈاکٹر خاقان نجیب کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی اعشاریے بہتر رہے اور جولائی تا دسمبر ترسیلات زر میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔