پشاور: فائرنگ سے ایک طالب علم جاں بحق، دوسرا زخمی

January 22, 2019

پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک طالب علم جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حیات آباد فیز تھری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے طالب علم ابوہریرہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ خضر نامی طالبعلم زخمی ہوا جسے فوری طور پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔