ضلعی بلدیات کی درجنوں گاڑیوں کا خلاف استحقاق نجی استعمال

January 23, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلعی بلدیات میں بھی درجنوں گاڑیاں نہ صرف خلاف استحقاق بلکہ نجی سطح پر بھی استعمال کی جارہی ہیں‘ضلعی بلدیات کے چیئرمینوں کے غیرسرکاری کوآرڈینیٹرز سرکاری گاڑیوں کا بلادریغ استعمال کر رہے ہیں‘کوآرڈینیٹرز کے نجی استعمال میں جو ذاتی گاڑیاں ہیں ان کا پیٹرول بھی ضلعی بلدیات برداشت کر رہی ہیں‘بلدیاتی افسران نے وزیر بلدیات سندھ سے حق تلفی کے ازالے کے لئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا‘افسران کا کہنا ہے کہ پیٹرول میں ناجائز کٹوتیاں کر کے کوآرڈینیٹرز و دیگر کو لامحدود پیٹرول کی فراہمی جاری ہے‘اس حق تلفی پرافسران میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔