انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی

January 23, 2019

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ شہربھرکی یونین کو نسلوں میں انسدادِ پو لیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی۔انہوں نے بتایا کہ پو لیو ٹیموں نے گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔