بلوچستان، مختلف اضلاع کے میڈیکل سپریٹنڈنٹس معطل

January 24, 2019

حکومت بلوچستان کے محکمہ صحت نے صوبے کے مختلف اضلاع کے میڈیکل سپریٹنڈنٹس کو سرکاری احکامات کی حکم عدولی اور غیر مناسب رویے کی بناء پر فوری طور پر معطل کر دیا ۔

محکمہ صحت کے مطابق متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز معطل شدہ ایم ایس کی جگہ فرائض انجام دیں گے۔

جن ایم ایس کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ان میں ڈاکٹر جہانگیر جعفرمیڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو اسپتال زیارت ، ڈاکٹر عبدالجبار ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال پشین ، ڈاکٹر اختر محمد ایم ایس ڈی ایچ کیو قلعہ سیف اللہ، ڈاکٹر جوہر خان ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال دکی، ڈاکٹر سیف الدین بگٹی ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال موسیٰ خیل اور ڈاکٹر رخشانی مگسی ایم ایس /ڈی ایچ او ڈسٹرکٹ جھل مگسی شامل ہیں.