انسداد پولیو مہم،رہ جانے والے بچوں پر خصوصی توجہ ہے،کمشنر کراچی

January 24, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ رہ جانے والے بچوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہےحساس یونین کونسلو ںکے لئے خصوصی ٹاسک فور س قائم ہے حکومت پو لیو کے انسداد کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کررہی ہے ۔ ان کوششوں میں عالمی ادارہ صحت ،یونیسف، بل گیٹس اینڈ ملنڈا فائونڈیشن اور روٹری کلب سمیت عالمی پارٹنرز کا بھر پور تعاون حا صل ہے انھوں نے کہا کہ روٹری کلب اور دیگر اداروں کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا انھوں نے امید ظاہر کی کہ روٹری کلب عالمی پارٹنرز کے تعاون سے حکومت کی موجودہ کوششیں ملک میں اور کراچی میں پولیو کے انسداد کی کوششیں جلد بار آور ہوں گی وہ اپنے دفتر میںامریکہ کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے روٹری انٹرنیشنل کے وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کر رہے تھے۔