لاہور، ناکوں پر موجود اہلکاروں کیلئے نیا ایس او پی جاری

January 24, 2019

سانحہ ساہیوال کے بعد پولیس ناکوں پر کھڑے اہلکاروں کے لیے نیا ایس او پی جاری ہوگیا ج کے مطابق ناکے پر نہ رکنے والی گاڑی پر فائرنگ نہیں کی جائے گی۔

پولیس ناکوں پر کھڑے اہلکاروں کے لئے نیا ایس او پی ،ایس پی موبائلز لاہور نے جاری کیا۔

ایس او پی کے مطابق ناکے پر نہ رکنے والی گاڑی پر فائرنگ نہیں کی جائے گی بلکہ وائرلیس پیغام چلا کر اسے روکا جائے گا، دوران تلاشی کسی قسم کی مزاحمت نہ کی جائے اور ناکوں پر صرف مشکوک گاڑی کو روکا جائے۔

نئے ایس او پیز میں ہدایت کی گئی ہے کہ شہریوں کو غیر ضروری تنگ نہ کیا جائے، دوران ڈیوٹی گاڑیوں کے کاغذات چیک نہ کیے جائیں، جبکہ مشکوک گاڑیوں اور پیدل جانے والے شخص کی چیکنگ کی جائے۔