’ ایک نیا بم عوام پر گرادیا گیا ہے‘

January 24, 2019

مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں عوام کو منی بجٹ سے تشویش تھی ایک نیا بم عوام پرگرادیا گیاہے۔

سندھ اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو میںمشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عوام کو منی بجٹ سے تشویش تھی ایک نیا بم عوام پرگرادیا گیاہے، غریبوں کو گھر دینے کے لیے قرض حسنہ کا اعلان کیا،عوام کے جو ہزاروں گھرگرائے گئے ،ان ٹوٹے ہوئے گھروں کو کیسےبنائیں گے؟

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ منی بجٹ میں صنعت کاروں کو فائدے دیے گئے اور غریب کے بچے کو دودھ سے بھی دورکردیا گیا۔

مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے دوستوں سے گزارش ہے کہ عوام دشمن بجٹ،بجلی ،گیس کی لوڈشیڈنگ اورنرخوں میں اضافے پر یوٹرن لیں۔