پاکستان وویمن کا ویسٹ انڈیزکو جیت کیلئے 133رنز کا ہدف

February 01, 2019

سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان وویمن نے ویسٹ انڈیز وویمن کرکٹ ٹیم کو جیت کے لیے 133رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان کی اننگز میں کپتان بسمہ معروف نے 31 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

جویرہ خان نے 26، ندا ڈار نے 25 اور عالیہ ریاض نے ناقابل شکست 23 رنز بنائے جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈوٹن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 71 رنز سے شکست دی۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن کی جانب سے مایوس کن کارکردگی پیش کی گئی اور پوری ٹیم 18 اوورز میں 89 رنز پر ڈھیر ہوئی۔