معین خان نے مکی آرتھر کے بیان کو احمقانہ قرار کیوں دیا ؟

February 09, 2019

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان معین خان نے کوچ مکی آرتھر کے بیان کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوچ کو میڈیا کے سامنے کھلاڑیوں کی برائیاں نہیں کرنی چاہئیں، انہوں نے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں چیف سلیکٹر سے پوچھ گچھ کو اچھی روایت قرار دیا۔

کراچی میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں معین خان نے کوچ مکی آرتھر کو آڑے ہاتھوں لیا ، سابق کپتان نے کہا کہ کوچ مکی آرتھر کا یہ کہنا کہ کھلاڑی ان کی پلاننگ کے مطابق نہیں کھیلے، احمقانہ بیان ہے ۔

معین خان نے کہا کہ پی سی بی کی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں چف سلیکٹر کو بلانے اور ان سے پوچھ گچھ کرنا ایک اچھی روایت ہے۔

معین خان نے کہا کہ ورلڈ کپ تک کیلئے پول بنادیں تو بہتر ہوگا انہوں نے کہا کہ سرفراز کو کپتان مقرر کرنے سے کھلاڑیوں کو پیغام مل گیا کہ ان کا کپتان کون ہے ۔