بھارت سے کیس ہارنے پر بیس لاکھ ڈالرز نقصان ہوا،پی سی بی

February 11, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت سے کیس ہارنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو بیس لاکھ ڈالرز کا نقصان ہوا ہے. وکلاء کا خیال ہے کہ اس کیس میں پاکستان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے لیکن کیس میں اپیل کا حق نہیں ہے۔ اتوار کو لاہور میں پریس کانفرنس میں احسان مانی نے کہا کہ چوٹ کھا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ دو ملین ڈالرز میں پاکستان کے اپنے وکلاء کےاخراجات بھی ہیں۔