ہم جنس پرست میٹ چیف خود کو تھوڑا سا مختلف سمجھتی ہیں

February 11, 2019

لندن( پی اے) میٹ پولیس کمشنر کریسیڈا ڈک نے کہا ہے کہ وہ تھوڑی مختلف ہیں اور انہیںیقین ہے کہ ان کے کچھ مختلف ہونے سے دوسروںکی حوصلہ افزائی ہوئی جو فورس میں شامل ہونے کو مختلف محسوس کرتے ہیں۔ برطانیہ کی پہلی خاتون میٹ پولیس چیف جو برطانیہ کی سب سے سینئر پولیس افسر اور کھلے عام ہم جنس پرست ہیںبی بی سی ریڈیو 4کے ڈیزرٹ آئی لینڈ ڈسکس سے بات چیت کررہی تھیں۔ انہوںنے کہا کہ ان کی جنسی حیثیت ان کے بارے میں ایک سب سے کم دلچسپ چیز ہے انہوںنے کہا کہ خاتون پولیس افسران کو فورس کا نصف ہونا چاہئے اور امید ظاہر کی کہ انہیںنئے ریکروٹس میں بہت ساری خواتین کے ہونے کی امید ہے تاکہ مرد اور خواتین کی تقسیم کو زیادہ متوازن بنایاجاسکے۔ بہر حال انہوںنے شو کی میزبان لورین لیورن کو بتایا کہ یہ ان کے دوران ملازمت نہیںہوگا ۔انہوںنے اس وقت کو یاد کیا جب ایک شخص کے ساتھ فش اینڈ چپ شاپ میں تھوڑے عرصے کام کرنے کے بعد جو کائونٹر کے پیچھے بیس بال کا بلا رکھتا تھا وہ 23سال کی عمر میںپولیس افسر بن گئیں۔شروع کے دنوںمیں وہ لندن کی جنسی تجارت کے روائتی گڑھ سو ہوایریا سمیت لندن کے ویسٹ اینڈ میں گشت کرتی تھیں،وہ صبح 3یا 4 بجے وہاںہونے کے خیال سے محبت کرتی تھیں،بہت جلد بہت ساری ذمہ داریاں نبھانا بڑی چیز ہے اور آپ کوفیصلے کرنے پڑتےہیںکبھی کھبار تو زندگی کی اور موت کے فیصلے بہت جلدی کرنے پڑتے ہیں۔ انہوںنے اپنی دکان کے زیر تحت انسداد دہشت گردی کے آپریشن کے دوران غلطی سے مارے گئے برازیلین الیکٹریشن جین چارلس ڈی مینزس کی غلطی سے ہلاکت کو ہوالناک وقت قرار دیا۔ پولیس نے غلطی سے اسے مشتبہ دہشت گرد سمجھ لیا تھا اور اسے 2005میں لندن کے سٹاک ویل ٹیوب میںسرپر گولی ماردی گئی تھی۔